جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، خوفناک منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سیکیورٹی اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر غیرملکی اسلحہ برآمد کرلیاہے۔ابلاغ نیوز نے
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے ملک کو کسی بڑی تخریبی کارروائی سے محفوظ کرلیاہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی مغربی سرحد سے شرپسند 200 جدیدترین ہتھیار ایران کے مرکزی شہر منتقل کرنا چاہتے تھے۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک کی شخص گرفتاری عمل میں آئی تھی جس کے بعد گرفتار شدہ فرد کی نشان دہی پر مزید4 افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔پولیس کمانڈرحسین زادہ کا کہنا ہے کہ برآمد کیے جانے والے اسلحے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرپسندوں سے غیرملکی اسلحہ اصفہان کے قریب برآمد کرلیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند اسلحہ اصفہان منتقل کرنا چاہتے تھے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …