بدھ , 5 اگست 2020

کورونا وائرس: بھارت ميں ايک دن ميں اٹھائيس ہزار نئے کيسز

بھارت ميں بھی کورونا وائرس کے کيسز ميں ايک مرتبہ پھر ريکارڈ اضافہ نوٹ کيا گيا ہے۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر ریکارڈ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ پير کو بتايا گيا ہے کہ ملک بھر ميں پچھلے چوبيس گھنٹوں کے دوران اٹھائيس ہزار سے زائد نئے کيسز ريکارڈ کيے گئے اور يوں مجموعی طور پر اب ملکی سطح پر متاثرين کی تعداد پونے نو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ بھارت ميں اب تک تيئس ہزار سے زائد افراد کووڈ انيس کی وجہ سے موت کا شکار ہو چکے ہيں۔ نئی دہلی، ممبئی، چنئی، بينگلور اور پونے ميں بالخصوص کيسز تيزی سے بڑھ رہے ہيں۔ بھارت سب سے زيادہ متاثرہ ملکوں کی فہرست ميں امريکا اور برازيل کے بعد تيسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان میں عام سوگ، فضا سوگوار

بیروت: تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دھماکے میں اب تک 100 افراد کے جاں بحق …