منگل , 23 اپریل 2024

نیلسن منڈیلا کی بیٹی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا

نسلی امتیاز کے خلاف برسہا برس تک جدوجہد کرنے والے رہنما نیلسن منڈیلا کی بیٹی مشکوک حالت میں انتقال کر گئ۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نسلی امتیاز کے خلاف برسہا برس تک جدو جہد کرنے والے رہنما نیلسن منڈیلا کی بیٹی مشکوک حالت میں انتقال کر گئ۔

ایس ای بی سی ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی حکمراں جماعت (ای این سی) نے کہا کہ نیلسن منڈیلا کی بیٹی زیندزی منڈیلا پیر کے روز ناگہانی طور پر جنوبی افریقہ کے شہر جہانسبرگ کے ایک اسپتال میں انتقال کر  گئیں۔مقامی ذرائع ابلاغ نے نیلسن منڈیلا کی بیٹی زیندزی منڈیلا کی موت کو نامعلوم حتی مشکوک قرار دیا ہے۔حکمراں جماعت (ای این سی) نے نیلسن منڈیلا کی بیٹی کی موت کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مناسب وقت میں اس کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کردیا جائیگا۔نیلسن منڈیلا کی 59 بیٹی زیندزی منڈیلا ڈنمارک میں جنوبی افریقہ کی سفیر بھی رہ چکی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …