ہفتہ , 20 اپریل 2024

شامی عوام کا امریکہ مخالف مظاہرہ

شام کے عوام نے امریکہ مخالف مظاہرہ کرکے اس ملک میں امریکہ کی فوجی موجودگی پر اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہشام کے صوبے الحسکہ کے القامشلی کے عوام نے امریکہ مخالف مظاہرے میں امریکہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اس ملک سے غاصب امریکی اور ترک فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں شام کے صدر بشار اسد کی تصاویر تھیں۔مظاہرین نے اسی طرح امریکہ کی جانب سے شام کے خلاف سزار قانون کے تحت عائد کی جانے والی نئی اقتصادی پابندیوں کی بھی مذمت کی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دسمبر 2019 میں شام کے خلاف سزار قانون کے مسودے پر دستخط کئے تھے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …