ہفتہ , 20 اپریل 2024

ٹرمپ امریکی بچوں کے دشمن بن گئے ہے: امریکی اسپیکر

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود موسم خزاں میں اسکولوں کو کھولنے کے لئے ٹرمپ کی ضد پر نکتہ چینی کی۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سےنقل کیا ہے کہ ہل نیوز ویب کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ حیرت انگیز بات ہے کہ صدر اور ان کی کابینہ بچوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے اسکول جائیں، ہمارے اساتذہ، والدین اور بچے سب ہی چاہتے ہیں کہ وہ اسکول جائیں لیکن انہیں تحفظ حاصل ہونا چاہئے۔ننسی پلوسی نے امریکی وزیر تعلیم کے بیان کو بھی ہدف تنقید بنایا اور اسے ذمہ داریوں سے فرار اور ایک غلطی قرار دیا۔ امریکی وزیر تعلیم نے سی این این کو انٹرویو میں کہا تھا کہ جن علاقوں کے لوگ زیادہ تیزی سے کورونا میں مبتتلا ہو رہے ہیں، ان کے علاوہ باقی علاقوں کے اسکول موسم خزاں میں کھول دئے جائیں گے۔

دوسری جانب سینیٹر برنی سینڈرز نے امریکی صدر کے ماسک لگانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاخیر سے اٹھایا جانے والا قدم ہے۔ برنی سینڈرز نے کہا کہ کورونا کے دوران ٹرمپ کی پالیسیوں نے دسیوں ہزار لوگوں کی جان لے لی اور اب ان حالات میں ان کا ماسک لگانا تاخیر سے انجام پانے والا ایک اقدام ہے اور امریکی عوام دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں انہیں ووٹ نہ دیں۔خیال رہے کہ ماسک لگانے سے گریزاں رہنے والے امریکی صدر ٹرمپ نے آخرکار ریاست میریلنڈ کے والٹر ریڈ اسپتال کے دورے کے موقع پر مجبورا ماسک پہن ہی لیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …