بدھ , 24 اپریل 2024

گھریلو حالات سے تنگ میاں بیوی 3 بیٹیوں سمیت نہر میں کود گئے

ننکانہ صاحب: منڈی فیض آباد کےقریب گھریلو حالات سے تنگ میاں بیوی 3 بیٹیوں سمیت کیوبی لنک نہر میں کود گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام افراد کی تلاش شروع کردی تاہم ریسکیو آپریشن کے دوران تاحال کسی بھی ڈوبنے والے کی لاش نہیں ملی۔ریسکیو حکام نے اندھیرا ہونے کے باعث سرچ آپریشن صبح تک روک دیا۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق بیوی اور تین بیٹیوں سمیت نہرمیں کودنے والے 35 سالہ فیاض کا تعلق گاؤں سلیم پور کچہ سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ تھانہ منڈی فیض آباد میں درج کرلی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …