ہفتہ , 20 اپریل 2024

دہشت گردوں کے بینک اثاثے بحال کرنے کی خبریں من گھڑت ہے؛پاکستان

حکومت پاکستان نے کالعدم افراد کے بینک اثاثے بحال کرنے کی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سےکالعدم قرار دیے گئے افراد کے بینک اثاثے بحال نہیں کیے گئے۔ابلاغ نیوز نے تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کالعدم شخصیات کےبینک اکاؤنٹ منجمد کرنےکےمعاملےپر ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سےکالعدم قرار افراد کے بینک اثاثے پاکستان نے غیر منجمد نہیں کیے۔
ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سےکالعدم قرار دی گئی شخصیات پربینک اثاثوں سمیت دیگر پابندیاں جوں کی توں برقرار ہیں تاہم سکیورٹی کونسل کی پابندی کمیٹی نےان شخصیات کوبنیادی اخراجات کی چھوٹ دی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کمیٹی کی جانب سے یہ نرمی روز مرہ کے اخراجات کیلئے ہے اور اس حوالے سے قانون کے مطابق مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی واضح کیا کہ 12جولائی کو انگریزی اخبار نےاس حوالے سے غلط خبر شائع کی ہے، اقوام متحدہ سےکالعدم قرار افراد کے بینک اثاثے پاکستان نے غیر منجمد نہیں کیے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …