جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکی جنگی بحری بیڑے میں لگنے والی آگ دوسرے دن بھی بے قابو

امریکی بحری جنگی جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں دوسرے روز بھی جاری ہیں جبکہ اس حادثے میں زخمیوں کی تعداد 70 سے زائد ہوگئی ہے۔ابلاغ نیوز نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی بحری جنگی جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں دوسرے روز بھی جاری ہیں جبکہ اس حادثے میں زخمیوں کی تعداد 70 سے زائد ہوگئی ہے۔

ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے جنگی جہاز میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش دوسرے دن بھی جاری ہے، واقعے میں بحری اہلکار سمیت تقریبا 70 سے زائد  افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی حکام نامہ نگآروں کو حادثے کے مقام پر جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں اور اصل حقیقت کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جنگی جہاز میں آگ لگنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سان ڈیاگو کے سمندر میں موجود يو ایس ایس بون ہوم رچرڈ نامی جنگی جہاز میں آگ لگ گئی تھی آگ پر دوسرے دن بھی قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …