ہفتہ , 20 اپریل 2024

نائجیریا میں زیر تعمیر ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں آگ لگ گئی

ابوجا: نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ایک برج میں آگ لگنے کے بعد منہدم ہو گیا ہے۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ایک برج میں آگ لگنے کے بعد منہدم ہو گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پیر کو بڑے پیمانے پر ٹاور ، جو ابھی زیر تعمیر ہے ، پر آگ بھڑک اٹھی۔

نائجیریا کے دارلحکومت ابوجا میں تعمیر اس ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تعمیر کا آغاز 2010 میں شروع ہوا تھا ، اور یہ منصوبہ میں 2013 میں مکمل ہونا تھا۔ اس کمپلیکس کی تعمیری لاگت تقریبا 1 بلین ڈالرہے ، جس میںچھ ٹاورز ، ایک شاپنگ مال اور ایک ہوٹل شامل ہے تاہم اس کی تعمیر ابھی تک مکمل نہیں ہوئی ہے۔یہ یاد رہے 2014 میں اس ٹاور میں ایک اور بڑا حادثہ دپیش آیا تھا جب تعمیراتی کرین منہدم ہوگئی تھی اورٹاورز میں لگے شیشے ٹوٹ گئے تھےتاہم اس حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …