جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران نے دماغی ٹیومر کی نمو کو کنٹرول کرنے والا آلہ تیار کر لیا

تہران: تہران یونیورسٹیوں اور کینسر کی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سمیت ملک کے مختلف تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کے ایک گروپ نے دماغی ٹیومر کی ترقی کو کنٹرول کرنے والا آلا تیار کر لیا ہے۔اگرچہ اس ڈیوائس کی ٹیکنالوجی اس سے پہلے صرف ایک اسرائیلی کمپنی میں دستیاب تھی ایرانی سائنسدانوں نے پہلی بار اس آلے کی ٹیکنالوجی کو حاصل کرکے بڑی کامیابی حاصل کی۔

سائنس اور ٹکنالوجی کے نائب ایرانی  وزیر ‘علیرضا مجیدانصاری’ جو اس تحقیقی ٹیم کا سربراہ ہے، نے منگل کے روز کہا کہ برین ٹیومر کی ترقی کو کنٹرول کرنے والے آلے کی تیاری اس ٹیم کی کئی سالوں کی تحقیق اور سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔ یہ آلہ دماغ کے ٹیومر کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ٹیکنالوجی اس سے پہلے صرف ایک اسرائیلی کمپنی پاس تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …