ہفتہ , 20 اپریل 2024

کاسٹر آئل جلد پر ’اسٹریچ مارکس‘ ختم کرنے میں مفید

کاسٹر کا تیل جلد پر تناؤ کے نشانات ختم کرنے میں مفید

کاسٹر کا تیل بے شمار فوائد کا حامل، جلد پر تناؤ کے سبب بن جانے والے نشانات ’اسٹریچ مارکس‘ کو بھی ختم کرنے میں  بھی نہایت مفید ثابت ہوتا ہے ۔

جلد پر تناؤ کی صورت میں بن جانے والے نشانات ’اسٹریچ مارکس‘ بے حد بد نما نظر آتے ہیں، وزن کم یا بڑھنے کی صورت میں، حمل کے دوران جلد شدید تناؤ کا شکار رہنے کے سبب خصوصاً نرم جلد والوں کے ساتھ یہ مسئلہ پیش آتا ہے، اس دوران جلد پر تا عمر تناؤ کے نشانات بن جاتے ہیں جن سے جان چھڑانا آسان کام نہیں ۔

عام طور پر جلد پر تناؤ کے نشانات بازؤں، ٹانگوں، پیٹ  اور کندھوں پر بنتے ہیں ، انٹرنیشنل جرنل آف سائنس اینڈ ریسرچ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کاسٹر آئل جلد کے کئی امراض کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے ۔

طبی ماہرین کی جانب سے اسٹریچ مارکس ختم کرنے اور انہیں بننے سے روکنے کے لیے کاسٹر آئل تجویز کیا جاتا، اس کے استعمال کے چند فوائد منرجہ ذیل ہیں:

کاسٹر آئل جلد پر تناؤ کے نشانات ’اسٹریچ مارکس‘ بننے سے روکتا ہے

کاسٹر کا تیل جلد پر تناؤ کے نشانات ختم کرنے میں مفید

طبی ماہرین کے مطابق کاسٹر آئل میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزا پائے جاتے ہیں اور اس کے استعمال سے جلد سے خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے ، رات میں اگر اسے جسم کے متاثرہ حصوں پر لگا لیا جائے یا نشان بننے سے قبل اس کے استعمال کو عادت میں شامل کر لیا جائے تو جلد پر تناؤ کے نشانات بننے کا عمل رُک جاتا ہے۔

کاسٹر کا تیل جلد کو موسچرائز کر کے تناؤ کی شدت کم کرتا ہے اور نشانات کے بننے کے عمل کو بھی سست کرتا ہے۔

کاسٹر آئل جلد کے لیے ایک غذا کا کام کرتا ہے

کاسٹر کا تیل جلد پر تناؤ کے نشانات ختم کرنے میں مفید

ایک تحقیق کے مطابق کاسٹر آئل کا 90 فیصد حصہ مونوسیچوریٹڈ فیٹ پر مشتمل ہوتا ہے جسے ’ریسونولیک ایسڈ‘ بھی کہا جاتا ہے ، اس کے استعمال سے جلد کو کسی بھی اور موائسچرازر کے مقابلے میں زیادہ فوائد حاصل ہو تے ہیں ۔

زخموں ، کیل مہاسوں کے داغ دھبوں کا علاج کرتا ہے

کاسٹر کا تیل جلد پر تناؤ کے نشانات ختم کرنے میں مفید

کاسٹر آئل جلد کے نئے خلیوں کے بننے کے عمل کو تیز کرتا ہے اور زخم ، کیل مہاسوں اور ایکنی کے نتیجے میں بننے والے نشانات اور گہرے دھبوں کو جلد ٹھیک کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق کاسٹر آئل کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے اس کا استعمال صبح یا رات سونے سے پہلے کریں ، جہاں اسٹریچ مارکس بننے کا خدشہ ہو یا جلد پر تناؤ کے نشانات موجود ہوں وہاں یہ تیل لگائیں اور چند منٹوں کے لیے گول گول دائروں میں مساج کریں، چند گھنٹوں بعد تیل کو دھو لیں ۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …