جمعہ , 19 اپریل 2024

فنگر پرنٹ سے کھلنے والی نوٹ بک متعارف

ہم میں سے اکثر لوگوں کو ڈائری لکھنے کا شوق ہوتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس میں لکھی ہوئی ہر چیز کی رازداری بھی یقینی بنی رہے اور کوئی اسے نہ پڑھ سکے۔اکثر لوگ اپنی ڈائری میں لاک لگاتے ہیں جس کی چابی ان ہی کے پاس ہوتی ہے تاکہ ان کی ڈائری میں لکھی چیز کوئی نہ پڑھ سکے لیکن اب حال ہی میں معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے ایک زبردست نوٹ بک متعارف کرائی ہے۔چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کی جانب سے ایک ایسی منفرد نوٹ بک متعارف کرائی گئی ہے جس میں صارفین کی سیکیورٹی اور رازداری کو خاص طور پر مدِ نظر رکھا گیا ہے۔اس ڈائری یا نوٹ بک میں پرائیویسی سے متعلق اسمارٹ فیچرز ہیں جس کا نام ‘لاک بک پرو’ رکھا گیا ہے۔یہ نوٹ بک کمپنی کی جانب سے 2 رنگ، گرے اور گہرے ہرے رنگ میں متعارف کرائی گئی ہے.نوٹ بک صرف 0٫6 سیکنڈز کے مختصر ترین وقت میں اَن لاک ہوجاتی ہے اور اس کے کنارے پر ایک ‘فنگر پرنٹ سینسر’ موجود ہے۔

دوسری جانب اس بک میں پین اور دیگر ضروری کاغذات رکھنے کے لیے الگ سے جگہ دی ہوئی ہے جب کہ اس نوٹ بک کا کور چمڑے کا ہے اور اس کے صفحے بی 6 سائز کے ہیں۔لاک بک پرو میں 160 ایم اے ایچ کی بیٹری بھی موجود ہے جو کہ ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 2 مہینے تک چل سکتی ہے جب کہ نوٹ بک کو دن میں 10 مرتبہ فنگر پرنٹ سینسر کی مدد سے کھولا جا سکتا ہے

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …