ہفتہ , 20 اپریل 2024

عالمی عدالت میں سعودی عرب کو عبرتناک شکست؛ قطر کیس جیت گیا

بین الاقوامی عدالت انصاف (International Court of Justice) نے قطر کا فضائی محاصرہ کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے دوحہ کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ابلاغ نیوز نےآئی آر آئی بی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کے اعلی ترین عدالت نے منگل مقدمے کی کارروائی کے دوران سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے دستاویزات کو مسترد کرتے ہوئے مقدمے کا فیصلہ قطر کے حق میں سنا دیا۔انٹرنیشنل سول ایوی ایشن (International Civil Aviation Organization) نے بھی 2018 میں قطر کا محاصرہ کرنے والے ممالک کی درخواست کو مسترد کیا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سمیت خلیج فارس کے چند ممالک نے جون 2017 میں قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے اپنے تمام تعلقات معطل کئے اور قطری شہریوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ مذکورہ اتحاد نے قطر پر سعودی عرب کی اطاعت کرنے کے لئے دباو بھی ڈالا تھا تاہم قطر نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ہرگز سعودی عرب کے سامنے نہیں جھکے گا اور اپنے قومی مفادات پرسعودی مفادات کو ترجیح نہیں دے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …