ہفتہ , 20 اپریل 2024

واشنگٹن ڈی سی میں امریکی پولیس اہلکار ایک اور سیاہ شہری کا گلا گھونٹ رہا ہے۔ ویڈیو

امریکہ میں نسل پرستی اور پولیس کے تشدد پسند اور بہیمانہ رویہ کے خلاف جاری تحریک کے باوجود اب بھی امریکی پولیس اپنی گزشتہ انتہا پسندانہ حرکتوں سے باز نہیں آئی ہے اور آئے دن امریکہ کے کسی نہ کسی گوشے سے ایسی ویڈیو منظر عام پر آ ہی جاتی ہے جس میں امریکی پولیس اہلکار کو کسی سیاہ فام شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ امریکی پولیس والے گلا گھونٹنے میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ ویڈیو امریکہ کے کسی دور افتادہ علاقے کی نہیں بلکہ ’’واشنگٹن ڈی سی‘‘ سے منظر عام پر آئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عید میلادالنبیؐ کے موقع پر کراچی کے سمندر میں کشتیوں کا جلوس