بدھ , 24 اپریل 2024

عراقچی افغانستان کا دورہ کریں گے

تہران: نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے آج تہران اور کابل کے مابین اسٹریٹجک تعاون سے متعلق جامع دستاویز پر مذاکرات کے لئے ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں افغانستان کا دورہ کریں گے۔

ابلاغ نیوز نے ارنا نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہنائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور ‘سید عباس عراقچی’ نے ایک سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں آج کی سہ پہر کابل اور تہران کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کی دستاویز پر بات چیت کے لیے افغانستان جائیں گے۔اس سفر کے دوران نائب وزیر خارجہ کا ایک اور پروگرام افغان سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کرنا ہے۔    عراقچی کل بروز جمعرات ‘افغانستان اور ایران کے تعلقات ،چیلنجوں اور مواقع’ کی کانفرنس میں تقریر کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …