وزیراعظم عمران خان آج گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ دیامر بھاشا ڈیم کے کام کا جائزہ لیں گے۔ابلاغ نیوز کے مطابقذرائع کے مطابق وزیراعظم کو دیامر بھاشا ڈیم پر بریفنگ دی جائے گی اور کام کی رفتار سمیت دیگر امور سے آگاہ کیا جائے گا، اس موقع پر فیصل واوڈا سمیت کئی وفاقی وزرا وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔
دوسری جانب سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات عاصم باجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دیامربھاشا ڈیم پر موبلائزیشن تاریخی سنگ میل ہے، وزیراعظم آج میگا منصوبے پر کام کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے سے 64 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوسکےگا اور ڈیم سے 12 لاکھ ایکڑ زمین سیراب ہوسکے گی جب کہ منصوبے سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی مل سکے گی۔
Mobilisation for Diamer Bhasha:Historic milestone as PM kicks off mega construction work at Diamer Bhasha Dam today.6.4 MAF Water reservoir,will add 1.2 M acres for agriculture,4500 MW cheaper,greener Hydel power, steel/cement/construction boost,16000 jobs.#pakistanmakingprogress pic.twitter.com/4moytVC2tp
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) July 15, 2020
عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ سیمنٹ اور اسٹیل کی صنعتوں کو ترقی ملے گی، منصوبے سے 16ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی اور نیشنل گرڈ کوسالانہ 18 ارب 10 کروڑ یونٹ پن بجلی ملے گی، ملک میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچا جاسکے گا جب کہ قومی خزانے کو 290 ارب کا فائدہ ہوگا۔