ہفتہ , 20 اپریل 2024

یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے مابین خونی جھڑپیں

یمن کے صوبے ابین میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ابلاغ نیوز نےالعالم نیوز چینل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے وابستہ عبوری کونسل نے ایک بیان میں منصور ہادی کی سربراہی میں یمن کی مستعفی حکومت پر جنوبی یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔ ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا کہ منصور ہادی کے فوجیوں نے صوبۂ ابین کے علاقوں الطریہ اور الشیخ سالم میں عبوری کونسل کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

بیان کے مطابق صوبہ ابین کے علاقے الشیخ سالم میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جنوبی یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ فوجیوں کے درمیان یہ جھڑپیں یمن میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی غرض سے ہو رہی ہیں۔ان جھڑپوں کا آغاز عدن اور اس کے اطراف کے علاقوں سے ہوا تھا جس کا دائرہ سقطری تک پھیلا جبکہ ان جھڑپوں میں دونوں طرف کے سیکڑوں فوجی ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …