ہفتہ , 20 اپریل 2024

آذربائیجان اور آرمینیا کی مسلح افواج کی ایک دوسرے پر شدید گولہ باری، متعدد ہلاک

آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے مابین اتوار سے جاری مسلح جھڑپوں میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔ابلاغ نیوز نےتسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ منگل کو تازہ جھڑپ میں آذربائیجان کی فوج کے ایک جنرل، ایک کرنل اور 5 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ آرمینیا کی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک آذربائیجان کے 11فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔دوسری جانب آذربائیجان کا دعوی ہے کہ آرمینیائی فوج کے کم از کم 100اہلکار مارے جا چکے ہیں، جسے آرمینیائی حکام مسترد کرتے ہیں۔ ادھرروس نےدونوں وسطی ایشیائی ممالک پر کشیدگی کم کرنے کے لیے زور دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …