منگل , 23 اپریل 2024

امریکہ کی جانب سے ضبط شدہ ایرانی تیل بردار جہاز پُر اسرار طور پر ایران پہنچ گیا،پوری دنیا حیرت میں مبتلا

امریکہ کی جانب سے ضبط شدہ ایرانی تیل بردار جہاز کو پراسرار طریقے سے چھڑوا لیا گیا ہے۔ابلاغ نیوز نے ایرانی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جہاز کو امریکہ نے غیر قانونی طور پر ضبط کرکے امارات کی بندرگاہ پر کھڑا کر رکھا تھا جہاں سے جہاز پراسرار طور پر غائب ہوا اور بعد ازاں سٹلائٹ کے ذریعے ایرانی بندرگاہ پر دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہید جنرل قاسم سلیمانی کے پاس امریکا اور داعش کے درمیان خفیہ رابطوں کی ویڈیو فوٹیجز اور آڈیو کپلز تھے؛ایرانی عہدیدار کا انکشاف
ایرانی انٹیلیجنس کے خطے میں اقتدار کے کئی واقعات پہلے بھی سامنے آئے ہیں لیکن حالیہ دنوں میں امریکہ کی سین ڈیاگو بندرگاہ پر جنگی بحری بیڑے میں پراسرار دھماکہ اور اس کے بعد سپاہ قدس کی جانب سے معنی خیز اعلامیہ جاری کیا جانا اور اب امارات کی بندرگاہ سے اپنا ضبط شدہ تیل بردار جہاز چھڑوا لینا غیر معمولی نوعیت کے دو واقعات ہیں۔ یاد رہے ایران نے گزشتہ تقریباً دو عشرے دفاعی حوالے سے جن چند شعبوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی ہے ان میں انٹیلیجنس اور دفاعی سائبر ٹیکنالوجی سرفہرست ہیں۔ ایران سمیت مشرو وسطی کے حالات و واقعات مین دلچسپی رکھنے والے دوست ان ڈویلپمنٹس پر نظر رکھیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …