جمعرات , 25 اپریل 2024

گوگل اور ایپل نے فلسطین کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیا۔

گوگل اور ایپل نے باضابطہ طور پر فلسطین کو اپنے عالمی نقشوں سے ہٹا کر اسرائیل کے ساتھ بدل دیا ہے جس نے فلسطینیوں اور سوشل میڈیا کارکنوں کو مشتعل کردیا ہے۔ابلاغ نیوز نے پریس ٹی وی کے حوالے سے لکھا ہے کہ
محصورہ غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے جو فلسطین کے ہیں لیکن منگل کے روز سے ہی ، امریکہ میں قائم ملٹی نیشنل ٹیکنا لوجی کمپنی نے فلسطین کے نام کو اپنے تمام نقشوں کو ہٹادیا ہے ، محض دونوں خطوں کو اسرائیل کےحصے بتائے ہیں۔

گوگل اور ایپل کی جانب سے بھی فلسطین کو ان کے عالمی نقشوں سے حذف کرنے کے اقدام سے فلسطینیوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم بالخصوص ٹویٹرصارفین نے # فری فلسطین اور # اسٹینڈ ویتھ فلسطین کے دو ہیش چلائے ہیں تاکہ اس جارحانہ اقدام کے خلاف اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کریں۔

دونوں ہیش ٹیگز پر اب ان گنت تبصرے اور ٹویٹ موصول ہورہے ہیں۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی خود ساختہ "صدی ڈیل” میں مغربی کنارے اور وادی اردن کے وسیع حصوں کو اسرائیل کے ساتھ ضم کیا تھا۔ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ وہ ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق یکم جولائی کو الحاق کے لئے کابینہ کی سطح پر بات چیت یقینی طور پر شروع کریں گے۔تاہم ، اسرائیل کے حکمران اتحاد کے اندر وسیع پیمانے پر اختلافات اور انتہائی بڑے پیمانے پر بین الاقوامی مخالفت کے پیش نظر وہ ابھی تک اس ظالمانہ اقدام کو انجام نہیں دے پائے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا: 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ اسکرین پر نیچے …