جمعہ , 19 اپریل 2024

لیبیا میں جنگ کے لیے آنے والے 80 اجرتی قاتل سوڈان میں گرفتار

سوڈان میں حکام نے اطلاع دی ہے کہ مقامی اور غیرملکی جنگجوئوں پر مشتمل 80 اجرتی جنگجوئوں کو لیبیا میں لڑائی کے لیے سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ابلاغ نیوز نے عربی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہسوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل آدم محمد احمد صالح نے انکشاف کیا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز (غیرملکیوں) سمیت 80 افراد پر مشتمل ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ شامی جنگجوئوں پر مشتمل یہ عناصر لیبیا میں متحارب فورسز کی طرف جا رہے تھے۔ یہ گرفتاریاں 15 جولائی کو کی گئی تھیں۔ترجمان نے بتایا کہ ریپڈ سپورٹ فورس دیگر سکیورٹی فورسز نے غیر قانونی امیگریشن کے ذریعے نقل مکانی کرنے اور سرحد عبور کرنے والے اب تک 282 کو افراد گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …