ہفتہ , 20 اپریل 2024

دنیا بھر میں آج منڈیلا ڈے منایا جا رہا ہے

آزادی اورانسانی حقوق کے علمبردارعظیم سیاسی رہنما نیلسن منڈیلا کا 102 واں یوم پیدائش منایاجارہاہے۔ابلاغ نیوز کے مطابقنسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے نیلسن منڈیلا نے جیل کاٹی ، اپنوں سے دوری کا دکھ سہا، جلاوطنی بھی حصے میں آئی، لیکن رنگ اور نسل پرستی کیخلاف بھرپور آواز اٹھائی، سیاہ فاموں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ۔نیلسن منڈیلا 18 جولائی سنہ 1918 کو پیدا ہوئے۔ جنوبی افریقہ سے نسلی امتیاز کا خاتمہ کرنے والے اور ملک کے پہلے جمہوری صدر منتخب ہونے والے منڈیلا کا آج یوم پیدائش ہے ۔

نیلسن منڈیلا کی وفات کے بعد سے ان کے یوم پیدائش کو ’منڈیلا ڈے ‘کے طور پر منایاجاتا ہے۔انہیں امن کا نوبل انعام،سخاروف ایوارڈ ،یو ایس پریزیڈنٹ میڈل آف فریڈم سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خاتمے ، جمہوری اقدارکو فروغ اور نئی زندگی بخشنے والی عظیم شخصیت نیلسن منڈیلا 95 سال کی عمر میں 5 دسمبر 2013 کو جوہانسبرگ میں انتقال کر گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

موسم حج کا آغاز ہوا ۔ تصاویر

اسلامی کیلینڈر کے آخری مہینے ذی الحجہ میں موسم حج کا آغاز ہو چکا ہے …