جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا میں دھماکوں کا سلسلہ تھم نہ سکا؛ریاست پنسلوینیا میں بھی زوردار دھماکہ

اسلام آباد: امریکی ریاست پنسلوینیا کے ایک اسٹیل پلانٹ میں زوردار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ہے ۔ابلاغ نیوز نے فارس نیوز ایجنسی انٹر نیشنل گروپ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی ریاست پنسلوینیا کے ایک اسٹیل پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ہے۔Beaver اورAlgini شہروں سے فائر فائٹرز ہفتہ کی صبح پنسلوینیا کے Umbridge میں اسٹیل پلانٹ میں لگی آگ بجھانے کے لئے حادثے کے مقام پر پہنچ گئے تھے۔

مقامی عہدیداروں کے مطابق ، حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا کیونکہ فیکٹری کو آگ لگنے کے فورا بعد ہی خالی کرا لیا گیا تھا۔پلانٹ میں موجود عہدیداروں نے بتایا کہ وہ آگ بجھانے کے بعد اس پلانٹ کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔آگ آج (مقامی وقت کے مطابق) صبح 5 بجے کے لگ بھگ شروع ہوگئی اور اس سے نمٹنے کے لئے متعدد علاقوں سے فائر فائٹرز جائے حادثہ کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔اُدھر آج صبح ایک ذرائع نےHartsfield-Jackson بین الاقوامی ہوائی اڈ ((اٹلانٹا ایئرپورٹ) کے قریب ریاست جارجیا میں ایک کیمیکل پلانٹ میں آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔

یاد رہےاس سے قبل خبروں کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کی شام کو انڈیانا کے وائٹ فیلڈ میں واقع ایک پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی ہے۔جمعرات کی صبح ایک اور دھماکے کی اطلاع انڈیانا کے برنس ہربر میں واقع آرسیلر مِٹل اسٹیل پلانٹ سے ملی۔
اس واقعے سے پہلے امریکا کے ایک بحری بیڑے میں دھماکے کے بعد تیز آگ لگی گھی جو چار دن بعد بجھا دی گئی تھی ۔امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور وہ واقعے کی تفصیلات کی تحقیقات کر رہے ہیں

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …