ہفتہ , 20 اپریل 2024

لیبیا میں اجتماعی قبریں دریافت ہونے پر عالمی فوجداری عدالت نے نوٹس لیا

لیبیا کے شہر ترہونہ میں اجتماعی قبروں کا پتہ چلنے کے بعد بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اس معاملے پر نوٹس لیا ہے۔ابلاغ نیوز نےآئی آر آئی بی نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت آئی سی سی کے ایک وفد نے لیبیا کے ترہونہ شہر میں ملنے والی اجتماعی قبروں اور بارودی سرنگوں سے آلودہ علاقوں کا پتہ چلنے کے بعد لیبیا کے پراسیکیوٹر دفتر کے سربراہ سے ملاقات کی۔آئی سی سی کے وفد نے اجتماعی قبروں اور بارودی سرنگوں سے آلودہ علاقوں کے بارے میں اطلاعات حاصل کرنے کے بعد دونوں معاملات کے ذمہ دار افراد کو سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ اجتماعی قبروں اور بارودی سرنگوں سے آلودہ علاقوں کا سراغ اُس وقت ملا جب مغربی و سعودی حمایت یافتہ باغی کمانڈر خلیفہ حفتر کی فوج نیشنل آرمی نے ترہونہ شہر سے پسپائی اختیار کی۔لیبیا دو ہزار گیارہ سے دو حکومتوں کے درمیان تقسیم ہو چکا ہے۔ایک حکومت فائز السراج کی قیادت میں قومی وفاق کی حکومت ہے جس کے اختیار میں ملک کا مغربی علاقہ اور دارالحکومت طرابلس ہے۔اس حکومت کو عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہے جبکہ اسکے مقابلے ملک کے مشرقی علاقے پر طُبرُق حکومت بر سر اقتدار ہے جس کے سربراہ باغی کمانڈر خلیفہ حفتر ہیں جو سعودی عرب، امارات، مصر اور بعض مغربی ممالک کے حمایت یافتہ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …