ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیل کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا: فلسطینی تنظیمیں

غزہ: فلسطینی تنظیموں نے غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے نئے دور کا بھرپور مقابلہ کئے جانے پر زور دیا ہے۔ابلاغ نیوز نےفارس نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ فلسطین کی استقامتی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے غزہ پر صیہونی جارحیت کی برسی کی مناسبت پر فلسطینی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے ماضی میں صیہونی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے اور آئندہ بھی اسکی جارحیتوں کا ٹھوس جواب دیا جائے گا۔

غاصب صیہونی ٹولے نے دو ہزار چودہ میں غزہ میں قائم حماس اور جہاد اسلامی تنظیموں کے مراکز پر حملہ کر کے انہیں غیر مسلح کرنے کی کوشش کی تاکہ ان استقامتی تنظیموں کو ہمیشہ کے لئے غیر فعال بنایا جا سکے مگر وہ اپنے اس مقصد میں ناکام رہا۔جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ صیہونی دشمن نے اپنی تمام تر طاقت و توانائی کو بروئے کار لاتے ہوئے غزہ پر چڑھائی کی اورغزہ میں آنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہا اور اسے اپنی جارحیت کے جواب میں خاصا جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔زیاد النخالہ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی دفاعی توانائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے صیہونی دشمن کو خبردار کیا کہ جہاد اسلامی تنظیم، خطے میں طاقت کے توازن کو اپنے حق میں تبدیل کرنے کی بھرپور طاقت و توانائی رکھتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اب تک حماس کی جانب سے 88 یرغمالی رہا کئے جا چکے ہیں: ایلون لیوی کی تصدیق

تل ابیب: ترجمان اسرائیلی حکومت ایلون لیوی نے کہا ہے کہ اب تک حماس کی …