ہفتہ , 15 اگست 2020

خلا سے دیوہیکل سائز کا پتھر زمین کی طرف بڑھ رہا ہے

امریکی خلائی ادارے ناسا نے خبردار کیا ہے کہ خلا سے دیوہیکل سائز کا پتھر 48 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔ابلاغ نیوز نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خلائی ادارے ناسا نے خبردار کیا ہے کہ خلا سے دیوہیکل سائز کا پتھر 48 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ناسا نے زمین کی طرف بڑھنے والے پتھر کو 2020 این ڈی کا نام دیا ہے اور اس کا حجم 170 میٹر بتایا ہے۔ ناسا کے مطابق یہ دیوہیکل پتھر لندن کے دریائے ٹیمز کے کنارے لگے لندن آئی یا ملینیئم وہیل سے بھی بڑا ہے۔خلا سے آنے والا یہ پتھر 24 جولائی کو زمین سے 5 لاکھ 86 ہزار کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا کا پہلا آف لائن مترجم ایئربڈ

واشنگٹن: دنیا بھر میں اب حقیقی وقت میں ایک سے دوسری زبان میں ترجمہ کرکے …