بدھ , 24 اپریل 2024

پاناما کی جھیل سے 7 افراد کی لاشیں برآمد

اسلام آباد: وسطی امریکا کے ملک پاناما کی جھیل سے 7 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ابلاغ نیوز نےبرطانوی نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا جہاں پاناما کی مشہور مصنوعی گیٹن جھیل کے قریب سے 7 افراد کی لاشیں ملیں جن میں 4 لڑکیاں اور 3 لڑکے شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ مرنے والے ساتوں افراد نوجوان ہیں جن کی عمریں 17 سے 12 سال کے درمیان ہیں جب کہ ان کی لاشیں کیپٹل سٹی پاناما سے 50 میل دوری پر واقع گیٹن جھیل کے پاس سے ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق مرنے والے 7 افراد 14 لوگوں کے گروپ میں شامل تھے جو جمعہ کے روز جھیل کی سیر کے لیے نکلے تھے جب کہ واقعے میں زندہ بچ جانے والے 7 افراد کا کہنا ہےکہ ان پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

مقامی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ افراد کے جسموں پر گولیوں کے زخم بھی پائے گئے ہیں، جس جگہ سے لاشیں برآمد ہوئیں اس مقام پر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جب کہ حملے کے مقاصد کا تعین کیا جائے گا۔مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ مرنے والے نوجوانوں میں سے کچھ کے اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ان کے بچے جمعہ سے لاپتا ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …