ہفتہ , 20 اپریل 2024

مصر کی لیبیا کے شہر سرت پر کڑی نظر، انقرہ شام کے میزائل تجربے سے مستفید ہونے کیلئے سرگر

طرابلس: مصر نے لیبیا کے شہر سرت کو سرخ لکیر قرار دیا تھا جس کے بعد اب اس نے اس شہر کے اطراف جاری پیش رفت پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ اس دوران مصدقہ رپورٹیں آ رہی ہیں کہ انقرہ کی جانب سے عسکری طور پر حمایت یافتہ وفاق حکومت کی فورسز اس ساحلی شہر کی سمت پیش قدمی کے لیے اکٹھا ہو رہی ہیں۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہمصری وزیر خارجہ سامح شکری نے اتوار کی شام واضح کیا کہ لیبیا میں صورت حال کی پیش رفت، بیرونی مداخلت، شدت پسند ملیشیاؤں کی کوششیں اور غیر ملکی جنگجوؤں کا لایا جانا ،،، یہ تمام امور مصر کی قومی سلامتی اور دیگر عرب ممالک کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ بن رہے ہیں۔ مصر اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ سیاسی حل تک پہنچا جائے اور لیبیا کے داخلی فریقوں کے بیچ موافقت کا راستہ تلاش کیا جائے۔ اس کے نتیجے میں لیبیا کی سرزمین کی وحدت، امن و استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھا جا سکے۔

ترکی نے مقامی طور پر تیار کیے جانے والے چنار ساخت کے "اسكاريا ٹی 22” میزائل لیبیا میں وفاق حکومت کو بھیجے ہیں۔ اس سے قبل شام میں ان میزائلوں کا تجربہ کیا جا چکا ہے۔ یہ بات میڈیا نے ترک عسکری ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔ترکی کے اخبار ملّت کے مطابق ترک مسلح افواج نے وفاق حکومت کے لیے لوجسٹک سپورٹ اور عسکری ساز و سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس حوالے سے انقرہ نے "لوک ہیڈ سی 130 ای” اور "اے 400 ایم” ساخت کے دو کارگو طیارے لیبیا میں الوطیہ کے فوجی اڈے اور مصراتہ شہر بھیجے۔

مزید وضاحت کی گئی ہے کہ لیبیا پہنچنے والے میزائلوں کو سرت شہر کے قریب رکھا گیا ہے۔ ان میزائلوں کی پہنچ 40 کلو میٹر تک ہے۔ ان میزائلوں کو شمالی شام میں ترکی کے فوجی آپریشن کے دوران کامیابی سے استعمال کیا جا چکا ہے۔ادھر مصر کا کہنا ہے کہ وہ سنجیدگی کے ساتھ حالات کا جائزہ لیتا رہے گا اور اپنی اور عرب دنیا کی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے گا۔مصری پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر محمد الشریف نے گذشتہ شام ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ پارلیمنٹ کا ایک مخفی اجلاس پیر کو منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس کا مقصد صدر عبدالفتاح السیسی کو مصری افواج لیبیا بھیجنے کے اختیارات سونپنے کا فیصلہ کرنا ہے۔اس سے قبل مصری پارلیمںٹ نے لیبیا میں مصری مداخلت کے اختیارات پر بحث کے لیے اتوار کے روز ہونے والا اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …