بدھ , 24 اپریل 2024

شام کے ایئر ڈیفنس نے اسرائیل کے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا

دمشق:شام کے ایئر ڈیفنس نے اسرائیل کے میزائل حملوں کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنا دیا ہے۔ ابلاغ نیوز نے شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ملک کے فضائی دفاع نے اسرائیل کی جانب سے دمشق پر فائر کیے گئے اسرائیلی میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی صنعاء نے پیر کے روز اطلاع دی تھی کہ ملک کے فضائی دفاع نے دمشق کی جانب بھیجے گئے میزائل حملوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جارحیت صہیونی حکومت نے مقبوضہ گولان کے علاقے "مجدال الشمس” سے کی تھی۔ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ شام کے ہوائی دفاع کو صوبہ قنیطرا میں سرگرم کردیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …