منگل , 23 اپریل 2024

فلسطینی صدر محمود عباس اور چینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: فلسطین کے صدر محمود عباس اور چینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ ابلاغ نیوز نے فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور چینی صدر نے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق فلسطینی صدر نے پیر کی شب چینی صدر کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی جانب سے فلسطینی عوام کی سیاسی اور معاشی مدد قابل قدر ہےعلاوہ ازیں کوروناوائرس سے لڑنے کے لیے چین کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے بھیجی گئی امداد پر بھی ہم چین کے بہت شکر گزار ہے۔ذرائع کے مطابق فلسطینی صدر نے اپنے چینی ہم منصب کو فلسطینی منظر نامے کی تازہ ترین پیشرفتوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی پوزیشن کے لئے بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے کی سیاسی اور سفارتی کوششوں کے بارے میں بھی بتایا ، جس کا مقصد مغربی کنارے کے قبضے کے منصوبے کو روکنا ہے۔انہوں نے بین الاقوامی قوانین کے تحت امن کی حمایت میں چین کے موقف کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی میں یکطرفہ کارروائی کو بھی مسترد کر دیا ۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی مقصد، دو ریاستوں کے حل اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے جو امن کو خطرے میں ڈالنے کا باعث بنتے ہیں،خاص طور پر وہ اقدامات جو بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔انہوں نے کہا چین فلسطین کے صدر کی سلامتی کونسل کے بین الاقوامی امن کانفرنس کے انعقاد کے تجویز کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …