جمعرات , 25 اپریل 2024

اہل سنت اور اہل تشیع کی کوششیں رنگ لے آئی،پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے والا ناصبی اور فسادی ملا گرفتار

اسلام آباد: پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے والا فسادی اور ناصبی ملا اشرف جلالی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا ہے۔ ابلاغ نیوز نے سحر نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے۔ رسول خدا محمد مصطفیٰ، سرتاج انبیا ﷺ کی جگر گوشہ جناب سیدہ حضرت فاطمہ، طاہرہ ، صدیقہ سلام اللہ علیہا کی شان اور نفس رسول، داماد نبی پاک، شوہر بتول امیر المومینین سیدنا حضرت علی ابن ابی طالب علیہ سلام  کی شان میں گستاخی کرنے والا فسادی اور ناصبی ملا اشرف جلالی کو سمن آباد پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ مدرسے پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

تحریک لبیک کے سربراہ فسادی اور ناصبی ملا اشرف آصف جلالی کو پولیس نے لاہور کے علاقے شاد باغ میں واقع ان کے مرکزی مدرسہ صراط مستقم سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سمن آباد پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ فسادی اور ناصبی ملا اشرف جلالی کے مدرسے پر چھاپہ مارا ہے اور انہیں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری فسادی اور ناصبی ملا اشرف جلالی کے مدرسے کے باہر تعینات ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ فسادی اور ناصبی ملا آصف جلالی کے خلاف 19 جون کو لاہور کے تھانہ سمن آباد میں مولانا امتیاز کاظمی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔فسادی اور ناصبی ملا اشرف جلالی نے اپنی تقریر میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی تھی۔ اپنی ایک اور تقریر میں انہوں نے مولا علی (ع) کی شان میں بھی گستاخی کی تھی جس پر پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے سخت رد عمل کا اظہارکیا تھا اور ان کے خلاف پورے پاکستان میں مظاہرے ہوئے۔

علاوہ ازیں 2 روز قبل لاہور میں اتحاد اُمت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پوری تاریخ کا میں نے مطالعہ کیا ہے، مجھے سیدہ فاطمہؑ کا گستاخ کہیں نظر نہیں آیا مگر آج فسادی اور ناصبی ملا جلالی کی عقل پر پردہ پڑ گیا ہے، جس نے سیدہؑ کی شان میں گستاخی کی ہے۔مذکورہ کانفرنس میں حضرت سیدہ فاطمہ (س) کے گستاخ کے خلاف اہلسنت کی جانب سے بھرپور مذمت کے ساتھ ساتھ فسادی اور ناصبی ملا جلالی سے لا تعلقی کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …