منگل , 13 اپریل 2021

جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں: سرگئی لاوروف

ماسکو: روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو، جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے۔ ابلاغ نیوز نے سحر نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں کہا کہ روس، امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کو ختم کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صرف روس ہی نہیں بلکہ چین بھی اس سلسلے میں کوشش کر رہا ہے اور جوہری معاہدے کے یورپی رکن ممالک بھی اسے بچانے کی کوشش میں ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے 8 مئی 2018 کو عالمی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے اور جوہری معاہدے کے دیگر رکن ممالک کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کے بعد ایران نے 8 مئی 2019 کو اس معاہدے کی شق نمبر 26 اور 36 کے تحت اپنے وعدوں میں کمی لانے کا فیصلہ اور اعلان کیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …