ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو کے خلاف مظاہرہ

مقبوضہ بیت المقدس : مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں مکینوں نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی اقتصادی اور صحت سے متعلق پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ابلاغ نیوز نے آئی آر آئی بی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  کل منگل کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں 30 گروہوں کے حامیوں اور کارکنوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ہونے والے مظاہرے میں شریک لوگ بدعنوانیوں میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بن یامین نیتن یاہو کی اقتصادی اور صحت سے متعلق پالیسیاں بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کے باوجود حالیہ ہفتوں کے دوران تل ابیب میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے خلاف متعدد بار مظاہرے ہوچکے ہیں۔صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے اکیس نومبر کو، مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزام میں اسرائیلی وزیراعظم پر باضابطہ طور پر فرد جرم بھی عائد کردی ہے۔نیتن یاھو کو ملکی سودوں میں بدعنوانیوں کے چار بڑے مقدمات کا سامنا ہے جن کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …