اتوار , 11 اپریل 2021

گستاخ دختر رسول اکرم ص ”اشرف جلالی” جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا آصف اشرف جلالی کو دخترِ رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی جرم میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا آصف اشرف جلالی کو دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کے جرم میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ابلاغ نیوز نے تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئےلکھا ہے کہ عدالت نے آصف جلالی کا نام بھی سولہ ایم پی او میں شامل کر دیا ہے۔ اس موقع پر علامہ امتیاز کاظمی، حافظ کاظم رضا، قاسم قاسمی، سید جعفر علی شاہ، پیر مقدس کاظمی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے جبکہ تحریک لبیک کے کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

عدالت نے آصف اشرف جلالی کیخلاف 295 اے کی دفعہ بھی مقدمے میں شامل کر لی گئی ہے۔عدالت نے آصف جلالی کیخلاف 295 اے کی دفعہ بھی مقدمے میں شامل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت نے آصف جلالی کا نام بھی سولہ ایم پی اے میں شامل کر دیا ہے۔ عدالت میں اشرف جلالی نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا اور رہا کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے شواہد کی روشنی میں اشرف جلالی کی استدعا مسترد کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

 اس موقع پر مقدمے کے مدعی علامہ امتیاز کاظمی، شیعہ علماء کونسل کے رہنما حافظ کاظم رضا، تحریک تحفظ تشیع پاکستان کے رہنما سید علمدار بخاری، ایس یو سی لاہور کے ڈویژنل صدر قاسم علی قاسمی، سید جعفر علی شاہ، پیر مقدس کاظمی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے جبکہ تحریک لبیک کے کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ماڈل ٹاون کچہری کے باہر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ آصف جلالی کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ دخترِ رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی جرم میں اشرف جلالی کیخلاف لاہور میں 3 مقدمات درج کروائے گئے تھے، جن کی بنیاد پر گزشتہ شب لاہور پولیس نے اشرف جلالی کو لاہور کے علاقے شاد باغ میں واقع مرکز صراط مستقیم سے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …