منگل , 13 اپریل 2021

مصری فوج اور مسلح افراد میں جھڑپ، 18 مسلح افراد ہلاک

مصر میں فوج اور مسلح افراد کے مابین ہونے والے تصادم میں 18 مسلح افراد ہلاک ہو گئے۔ابلاغ نیوز نےارنا نیوز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مصر میں فوج اور مسلح افراد کے مابین صحرائے سینا کے شمال میں واقع چیک پوسٹ پر ایک جھڑپ ہوئی جس میں 18 مسلح افراد اور 2 فوجی ہلاک ہو گئے۔ ابھی تک اس کی مزید تفصیلات اور مسلح افراد کی شناخت کے حوالے سے رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔مصر کے علاقے سینا میں حالیہ برسوں کے دوران مصر کی سکیورٹی فورسز، کئی بار مسلح افراد کے حملوں کا نشانہ بنی ہیں۔سینا کے شمالی علاقے میں دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم دہشتگرد، سینا کے مرکز، جنوب اور اسی طرح مصر کے دیگر شہروں پر بھی حملے کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …