بدھ , 24 اپریل 2024

کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 11 فوجی ہلاک

اسلام آباد: کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 11 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ابلاغ نیوز نےرائٹرز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کولمبیا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر بلیک ہاواک، گوریلا تنظیم کے خلاف آپریشن میں مصروف تھا کہ حادثہ پیش آ گیا، زخمی ہونے والے فوجیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہیلی کاپٹر میں 17 فوجی اہلکار سوار تھے۔ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم فوج نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …