اتوار , 11 اپریل 2021

امریکہ نے چین کی 11 کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن: امریکہ نے ایغور مسلمانوں سے جبری مشقت لینے پر چین کی 11 کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے بعد یہ کمپنیاں امریکی ٹیکنالوجی نہیں خرید سکیں گی۔ابلاغ نیوز نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ایغور مسلمانوں سے جبری مشقت لینے پر چین کی 11 کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے بعد یہ کمپنیاں امریکی ٹیکنالوجی نہیں خرید سکیں گی۔اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ نے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 11 چینی کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے تحت یہ کمپنیاں امریکی ٹیکنالوجی اور دیگر سامان نہیں خرید سکیں گی۔

 سی سی این نے وزارت خارجہ سے جاری کمپنیوں کی فہرست حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ان کمپنیوں میں بائیو ٹیک کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ یہ اقدام چینی کمپنیوں کی جانب سے ایغور اور دیگر مسلم اقلیتوں سے جبری مزدوری کرانے کے الزامات سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ برس اکتوبر میں بھی چین کی  28 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں جب کہ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی کشیدگی میں دو ماہ میں شدت آگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …