بدھ , 24 اپریل 2024

چین کے ساتھ ممکنہ مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کی جانب سے ایک خطر ناک بیان سامنے آیا ہے۔ ابلاغ نیوز کے نے عالمی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  جس میں انہوں نے بیجنگ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سخت گیر موقف کا تعین کیا ہے۔ امریکی اخبار Wall Street Journal کے مطابق منگل کے روز ایک بیان میں ایسپر نے کہا کہ "امریکا پورے ایشیا میں اپنی فورسز کو تیار کر رہا ہے اور ان کی از سر نو تعیناتی عمل میں لا رہا ہے تا کہ چین کے ساتھ ممکنہ مقابلے کے لیے تیار ہوا جا سکے”۔

مارک ایسپر پینٹاگان میں اپنے دفتر سے وڈیو کے ذریعے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس مرکز کا صدر دفتر لندن میں ہے۔ ایسپر کے مطابق امریکا خطے میں بحری جہازوں کے بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے گا تا کہ چین کی توسیعی پالیسی اور تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کے معاملے سے نمٹا جا سکے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …