جمعرات , 22 اپریل 2021

شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت کے لیے ایران کے پاس تمام شرائط ہیں؛ روسی وزیر خارجہ

ماسکو: روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شنگھائی تنظیم میں رکنیت کیلیے ایران کے پاس تمام شرائط ہیں۔ ابلاغ نیوز نے ارنا نیوز کے حوالے سے لکھا ہے کہ روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سنگھائی تنظیم میں رکنیت کے لیے ایران کے پاس تمام شرائط ہیں۔یہ بات روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کے روز ایرانی وزیر خارجہ محمد جوادظریف’ کے ساتھ منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اس پر سوال کہ، ایران نے 2008 میں شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت کے لئے درخواست دی کی تھی؟ اور اب اس تنظیم میں ایران کی رکنیت کی راہ میں کیا رکاوٹیں ہیں؟ کے جواب میں کہا کہ اب ہم شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی مکمل رکنیت کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں دیکھتے ہیں۔لاوروف نےکہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایران کے پاس شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کے لئے تمام شرائط ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس تنظیم کے ممبروں کی تعداد ابتدا میں چھ ممالک تھی جو اب بڑھ گئی ہے اور 2017 میں اس میں ہندوستان اور پاکستان نے شمولیت اختیار کی تھی اور ایران ، افغانستان ، بیلاروس اور منگولیا بھی اس کے مبصر ہیں۔ تاہم ، روس اور چین اب بھی اس تنظیم میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔لاوروف نے کہا کہ روس نے شروع ہی سے شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت کے لئے ایران کی درخواست کی حمایت کی ہے۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ اس تنظیم کی شمولیت کے لیے ایران کی تجویز کی منظوری کو اجتماعی اتفاق رائے کی ضرورت ہے جس کے حصول کیلیے ہم اپنی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ روس میں تعینات ایرانی سفیر ‘ کاظم جلالی ‘ نے ایران اور شنگھائی تعاون تنظیم کے مابین تعاون پر تبادلہ خیال کے لئے روسی صدر کے نمائندے سے ملاقات کی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …