منگل , 13 اپریل 2021

بہادر افغان لڑکی نے والدین کو قتل کرنے پر دہشت گرد تنظیم طالبان کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

اسلام آباد:ایک افغان لڑکی نے دہشت گرد تنظیم طالبان کے دو دہشت گردوں کو  کو گولی مار کر ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔ ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ افغان لڑکی نے دہشت گرد تنظیم طالبان کے دو دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے جنہوں نے حکومت کی حمایت کرنے پر لڑکی کے والدین کو گھر سے گھسیٹتے ہوئے لے جا کر قتل کر دیا تھا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جب جنگجووں نے صوبہ غور کے ایک گاوں سے تعلق رکھنے والی قمر گل کے گھر پر حملہ کیا۔مقامی پولیس کے سربراہ حبیب الرحمٰن ملک زادہ نے بتایا کہ دہشت گرد لڑکی کے والد کو تلاش کررہے تھے۔پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ لڑکی کے والد حکومت کے حمایتی تھے اس لیے دہشت گرد طالبان ان کے گھر گئے اور انہیں گھسیٹ کر باہر نکالا، جب ان کی اہلیہ نے مزاحمت کی تو دہشت گرد طالبان نے دونوں میاں بیوی کو انہی کے گھر کے باہر قتل کردیا۔پولیس افسر نے بتایا کہ قمر گل گھر کے اندر موجود تھی جس نے یہ صورتحال دیکھتے ہوئے اے کے 47 (کلاشنکوف) اٹھائی اور پہلے ان 2  دہشت گرد طالبانوں کو ہلاک کر دیا جنہوں نے اس کے والدین کو قتل کیا اور پھر دیگر کو زخمی کردیا۔

افغان حکام کے مطابق قمر گل کی عمر 14 سے 16 سال کے درمیان ہے تاہم افغانستان میں عام طور پر عمر کا درست ریکارڈ رکھا نہیں رکھا جاتا تاہم واقعے کے بعد دیگر دہشت گرد طالبان ان کے گھر پر حملہ کرنے آئے لیکن گاوں والوں اور حکومت کی حمایت کرنے والے عناصر نے انہیں ایک جھڑپ کے بعد واپس جانے پر مجبور کردیا۔صوبے کے گورنر کے ترجمان محمد عارف ابر نے بتایا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے قمر گل اور ان کے چھوٹے بھائی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔واقعے کی تفصیلات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جہاں قمر گل کو ان کے بہادرانہ عمل پر خوب سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …