شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شمالی شام میں نئی کارستانی کی ہے۔العالم ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے شمالی شام کے علاقے میں بجلی کے شعبے کے ملازمین کو دفتر میں داخل ہونے نہیں دیا اور اس پر قبضہ کر لیا۔ ترکی، سیرین ڈیموکریٹک فورسز کو دہشت گرد گروہ سمجھتا ہے اور ان کے خلاف آپریشن کر رہا ہے۔شامی حکومت نے متعدد بار ترکی کی جارحیتوں کی مذمت کی ہے جبکہ ملک میں امریکا کی غیر قانونی فوجی موجودگی پر بھی عالمی سطح پر آواز اٹھی چکی ہے۔