ہفتہ , 20 اپریل 2024

کورونا وائرس اور مثانے کی سوزش میں مبتلا سعودی بادشاہ کی صحت یابی کے لیے اسرائیل میں دعائیہ تقریب

اسلام آباد: فیس بک پیج’’ اسرائیل عربی بولتا ہے ‘‘ پر ایک یہودی اسکالر کی ویڈیو شائع کی گئی ہے جس میں یہودی اسکالر کورونا وائرس اور مثانے کی سوزش میں مبتلا سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی صحت یابی کے لیے دعا کر رہا ہے۔ابلاغ نیوز نے العالم نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ فیس بک پیج جو اسرائیلی وزارت خارجہ سے وابستہ ہے ، نے ایک یہودی اسکالر کی ایک ویڈیو شائع کی ہے جو "شاہ سلمان ، جنہیں کورونا وائرس اور مثانے میں سوزش کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا کی صحت یابی کے لئے دعا کر رہے ہے۔ انہوں نے اپنی اس ویڈیو میں شاہ سلمان کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو میں انگریزی میں گفتگو کرنے والے یہودی اسکالر نے کہا ، "مجھے امید ہے کہ خدا اسے مکمل صحت عطا کرے گا تاکہ وہ اپنے لوگوں کی رہنمائی کر سکے۔” خطے اور دنیا میں پرامن منصوبوں کو جاری رکھیں اور آگے بڑھائیں۔انہوں نے کہا میں سعودی عرب کے بادشاہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیں ( اسرائیل) کو قبول کیا۔ یادرہے اسرائیل اور سعودی عرب دو اتحادی ملک ہے اور یہ دنوں اس وقت یمن اور فلسطین میں بمباری کررہے۔ تاریخ میں بھی یہود ی اور سعودی اتحادی رہے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …