ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکا، اعتراض کرنا بھی گناہ ہے+ ویڈیو

امریکا میں قانونی احتجاج کرنا اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرنا جیسے گناہ ہو گیا ہو۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی پولیس اہلکار کیسے وحشی طریقے سے ایک شخص کو مار رہے ہیں۔تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ کی دھمکی اور حکومت کی جانب سے کھلی چھوٹ ملنے کے بعد مظاہرین کی سرکوبی میں شدت آگئی ہے۔25 مئی سے شروع ہونے مظاہرے بدستور پوری طاقت کے ساتھ جاری ہيں۔ امریکا کی کئی ریاستوں کے حالات کنٹرول سے باہر ہیں۔پچیس مئی کو امریکی ریاست مینے سوٹا کے شہر مینیا پولیس شہر میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئد کے قتل کے بعد امریکا کے ساتھ ہی  پورے یورپ میں بھی نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کی لہر آ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ نسل پرستی کے واقعات میں اضافہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عید میلادالنبیؐ کے موقع پر کراچی کے سمندر میں کشتیوں کا جلوس