ہفتہ , 20 اپریل 2024

ماسک کے خلاف لندن میں مظاہرے+ ویڈیو

برطانیہ کے دار الحکومت لندن میں ماسک اور کورونا کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔لندن میں ہونے والے مظاہرے میں شریک افراد نے ماسک کے خلاف عجیب و غریب انداز میں اپنا احتجاج درج کرایا۔پوری دنیا میں جہاں کورونا وائرس بری طرح سے پھیل رہا ہے اور لوگوں سے حفظان صحت کے اصولوں، ماسک لگانے اور سوشل ڈیسٹینسگ کا خیال رکھنے کو کہا جا رہا ہے وہیں برطانوی عوام نے ماسک کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکومت پر کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ناکامی اور حقائق کو اپنے عوام سے چھپانے کے الزامات عائد ہوتے رہتے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عید میلادالنبیؐ کے موقع پر کراچی کے سمندر میں کشتیوں کا جلوس