جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیل، مظاہرین کی سرکوبی کی عجیب و غریب روش+ ویڈیو

صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی ہے جبکہ صیہونی پولیس مختلف روشوں سے مظاہرین کی سرکوبی میں مصروف ہے۔صیہونی وزیر اعظم نے کورونا وائرس کے بہانے لاک ڈاون کا اعلان کیا تاکہ مظاہروں کو روک سکیں تاہم مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔مظاہرے میں شریک لوگ بدعنوانیوں میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بن یامین نیتن یاہو کی اقتصادی اور صحت سے متعلق پالیسیاں بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کے باوجود حالیہ ہفتوں کے دوران تل ابیب میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے خلاف متعدد بار مظاہرے ہوچکے ہیں۔صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے اکیس نومبر کو، مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزام میں اسرائیلی وزیراعظم پر باضابطہ طور پر فرد جرم بھی عائد کردی ہے۔نیتن یاہو کو ملکی سودوں میں بدعنوانیوں کے چار بڑے مقدمات کا سامنا ہے جن کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عید میلادالنبیؐ کے موقع پر کراچی کے سمندر میں کشتیوں کا جلوس