منگل , 23 اپریل 2024

امریکی صدر کا شکاگو سمیت تین شہروں میں نیشنل فورس کے اضافے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو سمیت ڈیموکریٹک جماعت کے زیر اثر علاقوں میں جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے نیشنل فورس کے اہلکاروں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ابلاغ نیوز نےبرطانوی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ریپبلکن جماعت سے تعلق رکھنے والے صدر کی جانب سے مخالف ڈیموکریٹک جماعت کے زیر اثر شکاگو اور دیگر دو شہروں کو مظاہروں کے پیش نظر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔پورٹ لینڈ اور اوریگن میں نیشنل فورسز کی تعیناتی متنازع بن گئی ہے جب کہ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ مظاہروں کے باعث ان علاقوں میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولس میں 25 مئی کو پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد سے امریکا کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور بعض اوقات یہ مظاہرے سول نافرمانی میں تبدیل ہو جاتے ہیں جب کہ رواں برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے۔تمام تر صورت حال کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ انصاف کو شکاگو میں فوری طور پر نیشنل فورس بڑھانے کا حکم دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹکس رہنماؤں کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ حملوں نے قوم کے ہوش اڑا دیے ہیں، گزشتہ چند ہفتوں میں ہمارے محکمہ پولیس کو ختم کرنے کے لیے قدامت پسند تحریک چلائی گئیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فائرنگ، قتل و غارت اور سنگین جرائم ضرور ختم ہوں گے۔

امریکا کے اٹارنی جنرل ولیم بار نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل فورسز کو تعینات کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنساس اور میسوری میں 200 نیشنل ایجنٹس کو بھیجا جا چکا ہے جب کہ اسی تناست سے شکاگو میں بھی ایجنٹس بھیجے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نیو میکسکو کے علاقے البوکرکیو میں بھی 35 کے قریب نیشنل ایجنٹس تعینات کیے جائیں گے۔مزید پولیس اہلکاروں کو بھرتی کرنے کے لیے 60 ملین ڈالر کی خطیر رقم بھی مختص کر دی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …