منگل , 23 اپریل 2024

افغانستان؛ امریکی اتحادی افواج کا دہشت گرد تنظیم طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ

جنوبی افغانستان میں امریکی اتحادی افواج نے ایک بار پرطالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم 36 افراد مارے گئے ہیں۔ابلاغ نیوز نے تسنیم خبررساں ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صوبہ قندھار کے ضلع ”خاکریز” میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں کم از کم 36 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف قندھار پولیس کمانڈر کا کہناہے کہ امریکی فضائی حملے میں افغان سکیورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے تمام مارے جانے والے افراد کا تعلق طالبان سے ہے۔واضح رہے کہ فضائی حملہ کل رات خاکریز شہر کے علاقے "درویشاں” میں کیا گیا۔خیال رہے کہ فریقین نے ابھی تک فضائی حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔دو دن قبل صوبہ قندھار کے ضلع ”تختہ پل” نامی علاقے میں افغان سیکیورٹی فورسز نے غیرملکی اتحادی افواج کی مدد سے طالبان پر حملہ کیا تھا جس میں کم از کم 25 طالبان جنگجو مارے گئے تھے

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …