منگل , 23 اپریل 2024

ڈنمارک میں امریکی وزیر خارجہ کو شرمندگی کا سامنا

ڈنمارک: امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کو ڈنمارک پہنچنے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ابلاغ نیوز نےمہر خبررساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کو ڈنمارک پہنچنے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کی احتیاط نظرانداز کرتے ہوئے ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے مصافحے کے لیے ہاتھ آگے بڑھا دیا۔ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے ان کا ہاتھ نظرانداز کر کے جواباً کندھے پر ہاتھ رکھا، دوسرے وزیر کی طرف پمپئو نے پھر ہاتھ بڑھایا لیکن خیال آنے پر مسکراتے ہوئے کہنی آگے کی۔یہ سب دیکھ کر تیسرے وزیر نے خود آگے بڑھ کر اپنی کہنی آگے کردی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …