منگل , 13 اپریل 2021

افغانستان میں فوجی کیمپ پر خود کش حملہ

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں فوجی کیمپ پر خودکش حملے میں 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔ابلاغ نیوز نےغیر ملکی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہلمند گورنر دفتر کے ترجمان عمر زواک نے ذرائع ابلاغ کیلئے جاری بیان میں بتایا کہ حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کے ساتھ ہلمند کے ناہری سراج علاقے کے فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا۔زواک کے مطابق خودکش حملے میں 2 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں، حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔اس سے قبل گزشتہ روز میدان وردک صوبے میں بھی خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی فوجی قافلے کے قریب دھماکے سے تباہ کردی تھی، واقعے میں 8 اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …