جمعہ , 19 اپریل 2024

پاراچنار طوری مارکیٹ میں زوردار دھماکہ

اسلام آباد: پاکستان کے قبائلی علاقہ پاراچنار کے طوری مارکیٹ میں وہابی دہشت گرد تکفیریوں کی جانب سے زور دار دھماکہ کیا گیا ہے۔ ابلاغ نیوز نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے بتایا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ پارا چنار کے طوری ماکیٹ کشمیر چوک میں وہابی دہشت گردوں اور تکفیریوں کی جانب سے دھماکہ کیا گیا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دھماکہ کی نوعیت کا ابھی تک پتہ نہیں لگایا جا سکا ہے کہ یہ دھماکہ خود کش تھا یا پلانٹڈ۔ یاد رہے رواں ماہ کے دوران پاراچنار میں ہونے والا یہ دوسرا دھماکہ تاہم 2017 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پارا چنار کو ریڈ زون ڈیکلیئر کیا گیا تھا تاہم پارا چنار میں ہونے والے یہ مسلسل دھماکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …